0

منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال ضلع جہلم تحصیل پنڈ دادنخان کا راولپنڈی بورڈ کے تحت میٹرک کارزلٹ انتہائی شاندار رہا

پنڈ دادنحان (ملک ظہیر اعوان) منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال ضلع جہلم تحصیل پنڈ دادنخان کا راولپنڈی بورڈ کے تحت میٹرک کارزلٹ انتہائی شاندار رہا عطیتہ الزاہرہ نے 1121 نمبر لے کر اول پوزیشن حاصل کی
مناہل عزیز نے 1095 نمبر لے دوسری پوزیشن اور حمنہ حسین نے 1089نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔اہل علاقہ نےسال 2024 کے شاندار رزلٹ کے موقع پر ڈائریکٹر ذوالفقار علی چشتی اور دیگر سٹاف کو مبارکباد پیش کی یہ ادارہ ذوالفقار علی چشتی کی سربراہی میں کافی عرصے سے اپنے علاقے کی بیٹیوں کی دینی و دنیاوی خدمات تعلیم و تربیت میں مصروف عمل ہیں ۔ تعصبات سے بالاتر ہو کر تعلیمات کے فروغ کے لیے ان کی خدمات قابلِ ذکر ہیں ۔ گو کہ علاقے میں بہت سے ادارے فروغ تعلیم کے لیے کام کر رہے ہیں لیکن ہمارے سکول کا کام ایسا ہے جس میں علم، فکر، کلچر ،روحانیت اور زندگی کے مختلف شعبوں کے حوالے سے مثبت خدمات نظر آتی ہیں۔ ادارہ کی خدمات کسی قوم کی تعمیر اور ترقی کے حوالے سے علاقے کی بیٹیوں کو بہترین منزل تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
ایسے ادارے قومی اثاثہ ہوتے ہیں یہ ادارہ علم و تحقیق اور تعلیم و تعلم کا ادارہ ہے جب اداروں کی ابتداء ہوتی ہے تو کسی ایک شخص کا غیر معمولی اثر بھی ہوتا ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اگر اداروں کا نظام اچھا ہو تو وہ قومی و ملی ادارے بن جاتے ہیں