0

عشرہ محرم الحرام کے ماتمی جلوس کا مین روٹ محرم شروع ہونے سے قبل اور ابتک ضلعی انتظامیہ سمیت پولیس کے اعلی افسران کئی دفعہ وزٹ کر چکے ہیں۔چوہدری زبیر جمیل

پنڈدادنخان( بیوروچیف ملک ظہیر اعوان) مرکزی انجمن تاجران پنڈدادنخان کے رہنما چوہدری زبیر جمیل نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام کے ماتمی جلوس کا مین روٹ محرم شروع ہونے سے قبل اور ابتک ضلعی انتظامیہ سمیت پولیس کے اعلی افسران کئی دفعہ وزٹ کر چکے ہیں مگر کسی نے بھی مین روٹ پر جگہ جگہ پڑے گڑھوں اور گٹر کے میں ہولز کے ڈھکنوں کی ریپئرنگ بارے کوئی نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی میونسپل کمیٹی پنڈدادن خان کے ارباب اختیار نے اس بارے توجہ دی صورتحال یہ ہے کہ رات کو سٹریٹ لائیٹس بھی نہیں ہے انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ برساتی موسم کو ملحوظ رکھتے ہوۓ ضرورت اس امر کی ہے کہ فی الفور مین روڈ پر گڑھوں کی مرمت سمیت شنگر کی ٹرالیاں ڈلوا کر روڈ کو ہموار کیاجاۓ اور سٹریٹ لائیٹس بحال کی جائیں مزید برآں گلی محلوں میں نالیوں کی صفائی کےبعد فوری کوڑا گندگی اٹھانے کے انتظامات کئیےجائیں