دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ڈپٹی کمشنر جہلم کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے انتظامیہ صرف فوٹو سیشن تک ہی محدود، کارکردگی صفر، عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں دینہ انتظامیہ کی ناقص کارکردگی شہریوں کے مسائل میں روزبروز اضافہ ہونے لگا
انتظامیہ کی عدم دلچسپی پر دینہ شہر کے دیرینہ مسائل کا خاتمہ نہ ہوسکا نکاسی آب کا نظام مفلوج، ناجائز منافع خوری، تجاوزات سٹریٹ لائٹس کی بندش دینہ شہریوں کو مضر صحت پانی کی سپلائی چالیس سالہ بوسیدہ واٹر سپلائی کی پائپ لائنز ہیں، سڑکوں پر گندگی اور ملبہ شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا۔تفصیلات کے مطابق دینہ میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی دینہ شہر مسائلستان بن گیا، دینہ میونسپل کمیٹی انتظامیہ، منتخب نمائندگان سمیت متعلقہ محکموں کی ناقص کارکردگی کی بدولت دینہ شہر کے رہائشی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ، انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث دینہ شہر مسائل کا گڑھ بن چکا ہے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں گلی محلوں میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جبکہ نکاسی آب نظام مفلوج ہونے کی وجہ سے نالیوں اور گٹروں کا پانی تالاب کی شکل اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو پریشانی کا سامنا کرناپڑ رہا ہے اداروں پر کسی قسم کی کوئی بھی گرفت نہیں ہے جبکہ ناجائز منافع خوری عروج پر ہے کوئی پوچھنے والا نہیں انتظامیہ صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے اور بالا افسران کو سب اچھے کی رپورٹ سے مطمئن کررہے ہیں ، دینہ مین بازار منگلا روڈ ، مین چوک اور ریلوے روڈ پر ناجائز تجاوزات کی بھر مار ہے جسکی وجہ سے پیدل چلنا بھی محال ہے تجاوزکنندگان سے با اثر شخصیات اور اہلکاران کی مبینہ ملی بھگت سے شہر کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے خراب سٹریٹ لائٹس کی بندش سے رات کی تاریکی میں جرائم میں اضافہ ہورہا ہے دینہ شہریوں کو مضر صحت پانی کی سپلائی چالیس سالہ بوسیدہ واٹر سپلائی کی پائپ لائنز جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ مرمت کی مد میں لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود شہری صاف پانی سے مستفید نہیں ہوسکے
انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کے بنیادی مسائل کو مسلسل نظرانداز کیا جاتا ہے شہریوں نے اس بگڑتی ہوئی صورتحال پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر بلدیات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
0