پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان سے ) اعلی اور مہنگے ترین پرائیویٹ تعلیمی ادارے ہوں یا تمام تر سہولتوں سے مزیں سرکاری سکول ھوں وہاں اب دینی مدارس بھی کسی سے کم نہیں جہاں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی بہت ہی اچھے انداز میں دی جا رہی ہے حضرت علامہ پیر محمد انور قریشی ہاشمی کی زیر نگرانی اور زیر سرپرستی دارالعلوم محمدیہ رضویہ پنڈ دادن خان میں جس کا قیام 1980 میں جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری بھیرہ شریف کے دست مبارک سے ہوا تھا جہاں سے اب تک ہزاروں طلبا اور طالبات اعلی تعلیم یافتہ علماء اور عالمہ بن کر دین اسلام کی خدمت کر رہے ہیں اس سال بھی حسب ثابت یہاں کے دو طالب علموں نے راولپنڈی بورڈ میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کر کے نہ صرف اپنے ادارے کا بلکہ پنڈ دادا ن خان شہر کا نام روشن کیا ہے دارالعلوم محمدیہ رضویہ کے ہونہار طلبہ محمد زوہیب عمران نے راولپنڈی بورڈ میں میٹرک کے امتحانات میں دوسری اور حافظ جواد محمود ملک نے بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور اپنے ادارے دارالعلوم محمدیہ رضویہ کے ساتھ ساتھ اپنے شہر پنڈ دادن خان کا نام بھی روشن کیا اس موقع پر ادارے کے سرپرست اعلی پیر مولانا محمد انور قریشی نے بتایا کہ دارالعلوم محمدیہ رضویہ میں مڈل پاس طلباء کو داخلہ دیا جاتا ہے اور دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کے نصاب کے مطابق ادیب عربی، عالم عربی اور فاضل عربی کے علاوہ میٹرک اور ایف اے ، بی اے تک تعلیم دی جاتی ہے میٹرک اور ایف اے کے امتحانات بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے تحت ہوتا ہے دارالعلوم میں درس نظامی کے ساتھ ساتھ طلباء کو پنجاب یونیورسٹی کے نصاب کے مطابق بھی بی اے کی تعلیم دی جاتی ہے خوراک رہائش اور دیگر سہولتیں ادارے کی طرف سے مفت سپلائی کی جاتی ہیں جبکہ ہر سال ادارے کا رزلٹ 100 فیصد رہتا ہے 1992 میں یہاں کے طالب علم محبوب عالم نے راولپنڈی بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی 1997 میں ملک تصور حسین نے راولپنڈی بورڈ سے پہلی پوزیشن قاری محمد سعید احمد نے تیسری پوزیشن 1998 میں محمد رضا المصطفی نے پہلی پوزیشن غلام مجدد نے دوسری پوزیشن حافظ شوکت علی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی 2000 میں محمد مدثر ریاض نے چوتھی پوزیشن 2002 میں حافظ محمد ندیم نے چوتھی پوزیشن 2003 میں محمد عظمت محمود نے پہلی پوزیشن محمد احمد نے دوسری پوزیشن اور حافظ محمد نجابت نے تیسری پوزیشن محمد نصیر اختر نے چوتھی پوزیشن حاصل کی 2004 میں محمد ریاض نے دوسری پوزیشن 2006 میں قاضی کامران رسول نے پہلی پوزیشن عارف محمود نے تیسری پوزیشن 2007 میں محمد شریف نے تیسری پوزیشن 2009 میں محمد ضیال اکرم نے تیسری پوزیشن 2012 میں سعید زبیر نے پہلی پوزیشن 2017 میں محمد ثنا اللہ اکرم نے تیسری پوزیشن 2024 میں محمد ذوہیب عمران نے دوسری پوزیشن حافظ جواد محمود ملک نے تیسری پوزیشن راولپنڈی بورڈ میں حاصل کی ھے جو کہ اس ادارے اور شہر کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے ادارے کی شاندار کامیابی پر چوہدری شوکت بریار حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نیرا عوان عابد قریشی اعزاز بخاری وسیم وصی اور ملک ظہیر اعوان نے ادارے کے سرپرست اعلی اور دیگر منتظمین اور اساتذہ اور طلبہ کو مبارکباد پیش کی ہے
0