پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) راجہ غضنفر علی خان گورنمنٹ ہائی سکول پنڈدادنخان کا میٹرک کا نتیجہ 90 فیصد رہا سکول نے تحصیل بھر میں نمایاں مقام حاصل کیا محمد ذیشان نے 1046نمبر لے کر اول محمد منیب نے 1005 نمبر لے کر دوسری جبکہ ذیشان علی نے 934 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی تفصیلات کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحان 2024 میں راجہ غضنفر علی خان گورنمنٹ ہائی سکول پنڈدادنخان نے تحصیل بھر میں 90 فیصد رزلٹ لے کر نمایاں مقام حاصل کیا اس موقع پر سینئر ہیڈ ماسٹر ملک شوکت علی اعوان نے بتایا کہ یہ شاندار کامیابی اللہ تعالی کے خاص فضل و کرم اور اساتذہ کی انفرادی اور ذاتی دلچسپی کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے سکول کو تعلیمی زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی اور معاشرے میں اعلی مقام حاصل کرنے کی مہارتوں سے ہم کنار کیا جاتا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ آنے والا اور موجودہ زمانہ آئی ٹی کا زمانہ ہے سکول اس سلسلہ میں آئی ٹی کی تعلیم کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے سکول کے شاندار رزلٹ پر شہر بھر کے سماجی تعلیمی اور رفاعی حلقوں نے ہیڈ ماسٹر اور ان کی ٹیم کو خصوص مبارکباد پیش کی علاوہ ازیں ڈاکٹر سید ارشد علی شاہ بخاری کے صاحبزادے سید فصاحت علی شاہ بخاری کو میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کر نے پر سید اختر علی شاہ بخاری و دیگر نے مبارک باد پیش کی ہے
0