0

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے میٹرک کے امتحان میں برین سیڈ سکول سسٹم ٹوبہ تحصیل پنڈ دادن خان کے سٹوڈنٹس نے علاقہ بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کیں

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان)
راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے میٹرک کے امتحان میں برین سیڈ سکول سسٹم ٹوبہ تحصیل پنڈ دادن خان کے سٹوڈنٹس نے علاقہ بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کیں ، طیبہ نور دختر چوہدری محمد اصغر پٹواری نے 1029 نمبر لے کر اول پوزیشن حاصل کی. سلمیٰ بی بی دختر محمد اشرف نے 1016 نمبر لے کر دوسری جبکہ عزہ فاطمہ دختر ناصر اقبال منڈاھر نے تیسری پوزیشن حاصل کی. میٹرک کے امتحان میں برین سیڈ سکول سسٹم کے 26 سٹوڈنٹس نے شرکت کی اور تمام کے تمام امتیازی نمبروں سے کامیاب ہوئے. اور سکول کا نتیجہ 100 فیصد رہا. اس شاندار کامیابی پر ڈائریکٹر برین سیڈ سکول سسٹم سید مسرت حسین کاظمی ہے تمام سٹوڈنٹس اور ان کے والدین کو مبارک باد پیش کی.انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل و کرم کے بعد اساتذہ و سٹوڈنٹس کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے. والدین، عوامی و سماجی شخصیات نے شاندار رزلٹ پر ڈائریکٹر سید مسرت حسین کاظمی ان کے سٹاف اور تمام کامیاب سٹوڈنٹس کو مبارک باد پیش کی اور زبردست خراج تحسین پیش کیا. اور کہا کہ برین سیڈ سکول سسٹم تعلیمی روشنی کا ایک مینار ہے.