0

چوہدری غلام مصطفیٰ نے راولپنڈی بورڈ میں اے پلس گریڈ حاصل کرکے نہ صرف اپنی تحصیل پنڈ دادنخان ،ضلع جہلم اور اپنے والدین کا نام روشن کیا

پنڈ دادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) چوہدری غلام مصطفیٰ نے راولپنڈی بورڈ میں اے پلس گریڈ حاصل کرکے نہ صرف اپنی تحصیل پنڈ دادنخان ،ضلع جہلم اور اپنے والدین کا نام روشن کیا بلکہ سر بھی فخر سے بلند کر دیا،چوہدری مصطفی حیدر سابقہ موٹر وے پولیس انسپکٹر غلام عباس کدھر کے صاحبزاے اور ایم فل میڈیا سائنسز اسکالر اور نوجوان صحافی آکاش علی مغل کے ماموں زاد بھائی ہیں ،اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے آکاش علی مغل اور طالب علم چوہدری غلام مصطفیٰ نے کہا کہ انشاء اللہ ہم کدھر برادری اور مغل پھپھرہ برادری کے تمام کامیاب بھائی ملکر اپنی تحصیل پنڈ دادنخان کی بہتری کے لیے ملکی سطح پر مثبت امیج کو اُجاگر کریں گے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت اس تحصیل کی پسماندگی کو بھی دور کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ ہمارے والدین نے ہمیں مخلوق خدا کی خدمت کا درس دیا اور انہی کی تربیت اور شب و روز کی محنت کی وجہ سے ہی پروردگار نے ہمیں کامیابیوں سے ہمکنار کیا۔