دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ڈومیلی کے قریب جوہڑ کے پانی میں نہاتے نوجوان ڈوب کرجانبحق ہو گیا لاش کو ریسکیو1122,پولیس اور مقامی افراد نے نکال لیا،شناخت 21سالہ عبداللہ ولد ذیشان عمر سکنہ ڈومیلی سے ہوٸی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ریسکیوکو کال موصول ہوٸی کہ ڈومیلی ڈیم کے قریب بارش کے پانی کے جوہڑ میں نہاتے ہوۓ ایک 21سالہ نوجوان ڈوب گیا۔جس پر ریسکیو1122کی ٹیمیں فوری موقع پرپہنچ کر ریسکیوآپریشن شروع کیا۔اپریشن میں تھانہ ڈومیلی پولیس اور مقامی افراد نے بھی ریسکیو1122کیساتھ مدد کی۔کافی دیر تک آپریشن جاری رہنے کے بعد لاش کو نکال لیاگیا۔جانبحق نوجوان کی شناخت عبدالله ولد ذیشان علی سکنہ ڈومیلی سے ہوٸی۔لاش کو آر ایچ سی ڈومیلی منتقل کیاگیابعدازاں لواحقین کے حوالے کردیاگیا۔پولیس نے بھی مزید شواہد جمع کرلٸے۔مقتول عبداللہ مجاہد کا نواسہ تھا۔اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیاوالدین پر خشی کے دورے ہرآنکھ اشکبار دیکھاٸی دی۔
0