0

غریب عوام بجلی کے زیادہ بلوں کی وجہ سے اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)حکوت نے بجلی کے بلوں میں بےپناہ اضافہ کر کے غریبوں سے جینے کا حق چھین لیا سفید پوش طبقہ لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلانے پر مجبور، جبکہ کچھ لوگ گھر کی قیمتی اشیاء فروخت کر رہے ہیں تو کوئی اپنے بچے تک فروخت کر رہا ہے، مکان کا کرایہ، بچوں کی سکول فیس، آٹا، چینی، گھی، دوائیاں پوری کریں یا بجلی کے بل جمع کروائیں غریب عوام بے بس۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے بجلی مہنگی ہونے سے غریب عوام دو وقت کی روٹی سے بھی مجبور ہو گئی سرکاری ملازمین بھی پریشان ہو گیے آٹا، گھی،دالیں، چاول،سیمنٹ، بجری،گیس سلنڈر،سبزیاں، فروٹ، سب ہی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گیے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے مہنگائی اس قدر کر دی ہے کہ غریب آدمی کے لیے ہر کام پر ٹیکس لگ گیا ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں جو اضافہ کیا گیا وہ ٹیکسز لگاکے برابر کردیا گیا ہے جس سے سرکاری ملازمین کو کوئی بھی فائدہ ہوتا دکھائی نہیں دے رہا بجلی کی قیمتیں اس قدر بڑھ چکی ہیں کہ لوگ اپنا بل جمع کروانے کے لیے اپنی گھریلوں اشیاء فروخت کررہے ہیں یاں تک کہ اپنے بچے بھی فروخت کرنے پر مجبور ہوگیے ہیں آٹا، گھی،دالیں،چاول،دودھ،سیمنٹ اور دیگر گھریلوں چیزوں پر مہنگائی کا طوفان گرا دیا گیا ہے غریب پڑے لکھے نوجوانوں اور خواتین کو نوکریاں نہیں مل رہی غریبوں کو مزدوریاں نہیں مل رہیں اور بااثر افراد کو ہر سہولیات سے نوازا جارہا ہے۔