دینہ(سہیل انجم قریشی سے)سمال انڈسٹری اسٹیٹ جہلم کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں،انڈسٹری مالکان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اعلیٰ حکومتی سطح پربھی مسائل کواجاگرکرنے اوران کے حل کیلئے کوششوں میں مصروف عمل ہیں، ان خیالات کااظہارصدربورڈآف مینجمنٹ سمال انڈسٹریز اسٹیٹ جہلم راجہ محمدانورنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ میں سیوریج سسٹم، صفائی ستھرائی کے نظام،سڑکوں کی تعمیر ومرمت اہم وبنیادی مسائل ہیں سمال انڈسٹری کے مالکان کوسہولیات مہیا ہوں گی تو سمال اسٹیٹ انڈسٹریز اسٹیٹ جہلم مستحکم ہوگی روزگار کے مواقع پیداہونگے،سمال انڈسٹریز اسٹیٹ جہلم میں سوئی گیس کی فراہمی بنیادی مسئلہ ہے سوئی گیس کنکشن کیلئے عرصہ دراز سے محکمہ کوواجبات بھی اداکئے ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود سمال انڈسٹریز اسٹیٹ جہلم کوسوئی گیس کی فراہمی نہ کی گئی ہے،حکومت اس طرف توجہ دے اورسوئی گیس کی فراہمی کویقینی بنائے۔
0