0

جہلم فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز تقاریر کرنے والے 16 مقررین کے داخلے پر پابندی عائد

پنڈدادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) ضلع جہلم انتظامیہ نے ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز تقاریر کرنے والے 16 مقررین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جن علما و ذاکرین پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں مولانا عبدالحسںن صابری فیصل آباد
ذاکر آصف رضا فیصل آباد
ذاکر محسن عباس منڈی بہاوالدین
محسن جتوئی مظفر گڑھ
عمران احمد لاہور
مولانا عبدالحق بشیر گجرات
مولانا اکبر ساقی تلہ گنگ
مولانا مسعود الرحمن عثمانی راولپنڈی
مولانا کلیم اللہ خوشاب
شبیر احمد عثمانی راولپنڈی
مولوی عبد الخالق راولپنڈی
واجد فاروقی اٹک
قاری چن محمد اٹک
مولانا منیر فاروقی گجرات
عمر جاوید قاسمی شیخو پورہ
پیر عرفان شاہ بھکھی شریف شامل ہیں یہ اقدام عوام کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس حکم کی سختی سے پابندی کریں اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی کریں۔ عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر انتظامیہ کو دیں تاکہ بر وقت کارروائی کی جاسکے۔
عوام امن و امان کی بحالی کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ مذہبی تقریبات اور اجتماعات میں امن اور رواداری کو فروغ دیں۔ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی سے گریز کریں اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھیں۔