0

تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈدادن خان میں ڈینٹل سرجن نہ ہونے کے باعث غریب عوام کو شدید پریشانی کا سامنا

پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈدادن خان میں ڈینٹل سرجن نہ ہونے کے باعث غریب عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ھے فوری طور پر ڈینٹل سرجن کی تعیناتی عمل میں لا کر عام ادمی کو ریلیف دیا جائے تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادن خان میں دو ڈینٹل ڈاکٹر تعینات تھے ایک ڈاکٹر تو پورا عرصہ تحصیل سوھاوہ میں ڈیوٹی دے کر تنخواہ تحصیل پنڈ دادن خان سے وصول کرتا رہا اور دوسرا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادن خان ایک دن بھی نہ ایا جبکہ لیڈی ڈینٹل ڈاکٹر نے اٹے میں نمک کے برابر کچھ نہ کچھ کام چلایا ہوا تھا مگر وہ بھی اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے اپنا تبادلہ کرا کر یہاں سے جا چکی ہے اب 5 لاکھ کی ابادی کی واحد علاج گاہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کوئی بھی ڈینٹل ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث پرائیویٹ ڈاکٹروں کی چاندی ہو گئی ہے عوامی سماجی رفاعی اور تجارتی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر جہلم سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ اگر فوری طور پر مستقل ڈینٹل ڈاکٹر میسر نہیں تو ڈیلی ویجز یا عارضی طور پر کسی اچھے ڈینٹل ڈاکٹر کو تعینات کر کے عوام کی مشکلات کو وقتی طور پر ختم کیا جائے جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹر کے لیے تمام ضروری سامان پہلے سے ہی موجود ہے