دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں شدید گرمی کے باعث گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی آ گئی 5فیڈر ٹرپ کر گئے جبکہ ایک فیڈر جل گیا، 9گھنٹے تک تحصیل دینہ کے گردو نواح علاقے اندھیرے میں ڈوبے رہے لاکھوں کا نقصان، واپڈا افسران کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور کافی جدوجہد کے بعد دن 2بجے بجلی بحال کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح 5بجے کے قریب شدید گرمی کے باعث دینہ گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث متعدد فیڈر میں خرابی کے باعث ٹرپ کر گئے جن میں 5فیڈر ممتاز شہید فیڈر، کھوکھراں فیڈر، ریاض شہید فیڈر، بکڑالہ فیڈر، مدوکالس فیڈر ٹرپ کر گئے جبکہ ایک فیڈر چھمالہ میں آگ بھڑک اٹھی اور جل گیا جس کے باعث تحصیل دینہ کے گردونواح علاقے جن میں دینہ سٹی،ریلوے روڈ، جی ٹی روڈ، روہتاس، چک اکا،بوڑا جنگل، مالدیو، باغاں، مدوکالس، لہڑی، پنچور، کھوکھا، طمہ عجائب سمیت دیگر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی واپڈا کے افسران دینہ گرڈ اسٹیشن پہنچ گئے اور 9گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بجلی کو بحال کروایا جبکہ چھمالہ فیڈر جلنے سے لاکھوں روپے مالیت کا نقصان بتایا جاتا ہے۔
0