0

پاکستان کو سیاسی اقتصادی و معاشی طور پر تباہ کرنے کی بین الاقوامی سازش ہو رہی ہے، پیر فیاض الحسن قادری سروری

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) پاکستان کو سیاسی اقتصادی و معاشی طور پر تباہ کرنے کی بین الاقوامی سازش ہو رہی ہے۔مگر انشاءاللہ پاکستان لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے نام پر وجود میں ایا اور تا قیامت قائم رہے گا حکمران اپنے بے تحاشہ اور فضول اخراجات چھوڑ کر غریب عوام کو ریلیف دیں بےتحاشہ مہنگائی اور بے روزگاری نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑ رکھی ھے اور اب بجلی کے بل انے کے بعد عوام خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں جب کہ ہمارے سیاست دان کرسی کے چکر سے باہر نہیں نکل رہے اسلام کے سنہری اصول مسلمانوں نے چھوڑ دیے ہیں جس کی وجہ سے تمام مسلمانوں پر تباہی اور بربادی کے گہرے سائے منڈلا رہے ہیں جبکہ یورپ میں اپنی تمام عدالتوں پر عدل۔ عمر کے نام سے ۔۔نمایاں بورڈ لگا کر حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے عدل و انصاف کے مطابق کام کر رہی ہیں۔اور یورپ میں نہ صرف ہر انسان کو انصاف مل رہا ہے بلکہ گزارا الاؤنس بھی دیا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار ال پاکستان مشائخ کونسل کے چیئرمین پیر فیاض الحسن قادری سروری نے آدووال میں زم زم ویلفئیر سوسائٹی کے صدر چوھدری سرفراز احمد گوندل کی بھتیجیوں اور محمد نواز گوندل کی صاحبزادیوں کے نکاح کے موقع پرایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علاقہ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں ان کے مریدین اور دیگر افراد نے شرکت کی اور چوہدری سرفراز احمد گوندل اور ان کے خاندان کے افراد کو انتہائی خوبصورت مگر مذہبی انداز میں شادی کی تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر امتیاز میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا احمد گوندل سرفراز احمد گوندل خالد محمود گوندل مسعود انور گوندل اسم محمود گوندل شہباز الحسن گوندل احمد سرفراز گوندل شاہ زیب گوندل عدیل سرفراز گوندل نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا