0

انکم ٹیکس کی بروقت ادائیگی ہر ذمہ دار شہری کا اخلاقی .قانونی اور قومی فرض ہے

پنڈ دادن خان (ملک ظہیر اعوان)انکم ٹیکس کی بروقت ادائیگی ہر ذمہ دار شہری کا اخلاقی .قانونی اور قومی فرض ہے اپ کے بروقت دیے گئے ٹیکس سے ملک کی معیشت کا پہیہ چلتا ہے ان خیالات کا اظہار انکم ٹیکس افیسر ہارون رشید قریشی نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ انکم ٹیکس افس سے فدا حسین راجہ اور غلام مصطفی بھی تھے انہوں نے بتایا کہ نئے ٹیکس گزاروں کو ٹیکس نیٹ ورک میں لانے کے لیے سروے کا اغاز کر دیا گیا ہے اور حکومتی پالیسی کے عین مطابق قانون پر عمل درامد کرایا جا رہا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حکومت کی معیشت کہ پہیے چلانے کے لیے اور دفاعی ضروریات کو پوری کرنے کے لیے ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اپنا اپنا انکم ٹیکس بروقت ادا کریں