0

پنڈ دادن خان کے تھانہ للہ پولیس کے ایس ایچ او راجہ عثمان تصدق اور ان کی ٹیم کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )
پنڈ دادن خان کے تھانہ للہ پولیس کے ایس ایچ او راجہ عثمان تصدق اور ان کی ٹیم کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ھے تھانہ للہ پولیس نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروش بھاری منشیات سمیت گرفتار کر لیے
ایس ایچ او تھانہ للہ راجہ عثمان تصدق نے بتایا کہ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ڈی ایس پی پنڈ دادن خان عامر شاہین گوندل کے احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے 3 منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لیے ہیں اور ان کے قبضہ سے چار کلو 110 گرام چرس برامد کر لی ہے ملزم اشتیاق سے ایک کلو 300 گرام چرس برامد ہوئی ہے اور ملزم عبدالقیوم سے ایک کلو 400 گرام چرس جب کہ ملزم محمد سعیدسے ایک کلو 410 گرام چرس برامد ہوئی ہے تینوں منشیات فروشوں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا گیا ہے