پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) ڈی ایس پی پنڈ دادن خان عامر شاہین گوندل نے تحصیل امن کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے محرم الحرام میں ہر مکاتب فکر کو اپنے اپنے عقیدے کے مطابق شہادت کے یہ ایام منانے کا حق ہے مگر ضابطہ اخلاق کے عین مطابق اپنا عقیدہ چھوڑو مت کسی کے عقیدے کو چھیڑو مت قانون سب کے لیے برابر ہے کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی کسی نئی روایت کی اجازت نہ ہوگی اگر کوئی لاؤڈ سپیکر کا استعمال کرنا چاہے تو پہلے وہ ڈی سی سے باقاعدہ تحریری اجازت لانی ہوگی ورنہ سخت قانونی کاروائی ہوگی تمام مذاہب ہمارے لیے انتہائی قابل احترام ہیں ہمارے پاس کوئی ایسا اختیار نہیں کہ کسی کو ٹائم کی کمی بیشی کی اجازت دیں مختلف سیکورٹی ایجنسیوں اپنی اپنی الگ رپورٹیں پیش کرتی ہیں جو کہ فوری طور پر اعلی حکام تک پہنچ جاتی ہیں اس لیے تمام کام قانون کے عین مطابق ہی ہوں گے تحصیل امن کمیٹی کے اجلاس میں تحصیل بھر سے امن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی
0