0

تحصیل پنڈدادنخان میں پانی کی کمی کا مسئلہ حل کرنا ہمارا مشن ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) محکمہ پبلک ہیلتھ انجینیرنگ کی سکیموں کو جلد مکمل کریں گے، تحصیل پنڈدادنخان میں پانی کی کمی کا مسئلہ حل کرنا ہمارا مشن ہے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی واٹر سپلائی سکیموں کے جائزہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں پبلک ہیلتھ افسران نے بتایا کہ تحصیل پنڈ دادن خان میں پانی کے مسئلے کے حل کرنے کےلئے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ پہلے سے جاری سکیموں میں لیکج اور دیگر مسائل کو حل کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے دوران تحصیل پنڈ دادن خان کے اہم مسائل خصوصی طور پر حل کیے جائیں گے اور ہر گھر تک صاف پانی کی فراہمی ہمارا مشن ہے اور بھاری فنڈز سے واٹر سپلائی سکیموں کو مکمل اور فعال کرنے پر ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان اسامہ شیرون نیازی نے بھیلو وال اور ٹوبھہ میں ناجائز کنکشن کے خلاف اپریشن تیز کر دیا ہے بھیلو وال گاؤں میں انہوں نے متعدد ناجائز کنکشن جو مین لائن پر لگے ہوئے تھے منقطع کروا دیے ہیں جب کہ گزشتہ روز ٹوبھہ مین لائن پر لگے سات غیر قانونی کنکشن بھی کٹوا دیے ہیں