0

حضرت حافظ دوست محمد رحمۃ اللہ علیہ کے 123 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب منعقد ھوئی

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)
علاقہ کی معروف روحانی درگاہ آستانہ عالیہ للہ شریف پر ثانی حضرت حافظ دوست محمد رحمۃ اللہ علیہ کے 123 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب منعقد ھوئی
آپ رحمتہ اللہ علیہ کے مزار مبارک کو غسل دیا گیا اور قران خانوانی کی گئی محفل کی صدارت سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ پروفیسر نعیم الر سول دامت برکاتہم العالیہ استانہ عالیہ للہ شریف نے فرمائی تقریب کے مہمان خصوصی صاحبزادہ علیم الرسول عارف اور صاحبزادہ حافظ وقار الرسول تھے
ثانی حضرت کے عرس مبارک کی تقریب میں مریدین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
مزار مبارک پر حاضری دی اور دعائیں مانگیں محفل کا اغاز قاری محمد یوسف نے تلاوت کلام پاک سے کیا
قاری اکرام نقشبندی ، قاری ظفر اور صاحبزادہ وقار الرسول نے اقا علیہ السلام کی شان میں نعتیں پڑھیں مفتی جمیل صدیقی اور علامہ محمد سرفراز نے اولیائے اللہ کی درگاہوں پر حاضری دینے کو بڑی سعادت قرار دیا
تقریب کے اختتام پر حافظ محمود الرسول نے ختم پاک پڑھا اور سجادہ نشین صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول نے خصوصی دعا فرمائی ، بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان
حاجی غلام شبیر چدھڑ ، حمید للہی، قاری احسان ، قاری عاطف لے کے جانا ہے قاری محمد عاطف اور قاری محمد حسنات نے خصوصی شرکت کی