0

ہمارا دشمن موقع کی تلاش میں ہے مگر ہم کو متحد ہو کر دشمن کے تمام عزائم کو ناکام کرنا ہوگا ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم

پنڈدادنخان ( ملک ظہیرا عوان) ہمارا دشمن موقع کی تلاش میں ہے مگر ہم کو متحد ہو کر دشمن کے تمام عزائم کو ناکام کرنا ہوگا تمام مکاتب فکر کو برداشت کا مادہ پیدا کرنا ہوگا محرم الحرام کے دوران تمام انتظامات سابقہ سال کی طرح ہی ہوں گے کسی بھی پروگرام میں ایک منٹ کی کمی یا زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی لائسنس داروں کو روڈ بلاک کرنے کی مکمل اجازت نہ ہوگی اگر روڈ سے گزرنا ضروری ہوا تو ایمرجنسی کے لیے آدھا روڈ آنے جانے کے لیے اور ایمرجنسی کے لیے جگہ چھوڑنا اخلاقی فرض ہوگا جو بھی پروگرام سابقہ سالوں میں ہوئے صرف ان کی ہی اجازت ہوگی ہم انشاءاللہ اس سال سابقہ سالوں سے بھی بہتر انتظام کریں گے تمام ملازمین کی حاضری یقینی ہوگی کوئی عالم یا ذاکر جس پر پہلے سے ہی پابندی ہے اس کو مت بلائیں علماء اور ذاکرین متنازعہ گفتگو سے مکمل پرہیز کریں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اراکین تمام مکاتب فکر کے علماء لائسنس دار شیعہ رہنما اور ذمہ دار ایجنسیوں کے سرکردہ ذمہ داران پولیس افسران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پنڈدادنخان کے قصبہ موضع آدووال میں مذہبی کشیدگی کو ختم کرانے کے سلسلے اور ضلع بھر میں امن و امان کے حوالے سے بہترین کارکردگی پر پی ایس اے کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر علی شاہ بخاری آرگنائزر چوہدری سرفراز احمد گوندل اور ضلع جہلم کے جید علمائے کرام نے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں قائد اعظم ایوارڈ دیا جبکہ امن و امان کی بحالی اور آدووال کا مسئلہ خوبصورتی سے حل کرانے پر ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان راجہ محمد آصف اور سیکورٹی برانچ کے چوہدری صداقت حسین کو امن و امان کی بحالی پر بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پی ایس اے کی طرف سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے بھرپور تقریب میں قائد اعظم ایوارڈ اور خصوصی سند سے نوازا ایوارڈ حاصل کرنے پر پی ایس اے کے آرگنائزر چوہدری سرفراز احمد گوندل اور سیکرٹری اطلاعات پنجاب عبدالحفیظ ساقی نے مبارکباد دی ہے