پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) تحصیل پنڈدادنخان کے مغربی علاقہ تھل میں پانی کی فراہمی کے مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات موصول ہونے پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا فوری ایکشن ،
بھیلووال، للہ شریف ، کندوال، کہانہ، ڈھڈی تھل کے علاقوں میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ناجائز کنکشن کاٹے جا رہے ہیں جن کا اغاز بھیلووال سے کیا گیا ہے جہاں 50 فیصد پانی کی قلت پر قابو پا لیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اسامہ شیرون کا ہنگامی بنیادوں پر آپریشن شروع، غیر قانونی طریقے سے مین لائنوں سے حاصل کردہ درجنوں کنکشنوں کو کاٹ دیا گیا اور مزید کنکشنوں کو کاٹا جا رہا ہے پائپ لائنوں میں پانی کا بہاؤ یکساں کرتے ہوئے پانی سے محروم افراد کے گھروں اور گاؤں ، ڈھوکوں او محلوں تک پانی پہنچانے کے لیے آپریشن جاری ہے، غیر قانونی کنکشن کاٹنے سے ان علاقوں میں پانی کی فراہمی میں واضح بہتری آئی ہے۔ عوام نے ڈپٹی کمشنر کے فوری ایکشن کو سراہااور امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی عوامی مسائل کو اسی طرح فوری طور پر حل کیا جاتا رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا فوری حل ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ علاقے کے لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پانی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مستقل بنیادوں پر نگرانی جاری رکھی جائے گی تاکہ کسی بھی قسم کی مشکلات کا بروقت تدارک کیا جا سکے۔
0