دینہ( سہیل انجم قریشی سے) ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام نظر آرہی ہے حکومت پاکستان پٹرولیم مصنوعات میں اب تک 35 روپے کی کمی کر چکی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب جہلم کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کا حکم صادر فرمائیں شہریوں کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم مسائل کے حوالے سے پنجاب بھر میں نمبر ون پر ہے ریٹ لسٹ پر عمل درآمد نہیں کروایا جاتا یاپھر ریٹ لسٹ مہیا نہیں کی جاتی ایک سروے رپورٹ کے مطابق ماھانہ 50 لاکھ روپے جرمانہ کیا جا سکتا ہے یہ رقم قومی خزانے میں جمع کروائی جا سکتی ہے جرمانہ کرنے سے ناجائز منافع حاصل کرنے والے یقیناً اپنے رویے میں تبدیلی لائیں گے ضلع جہلم واحد ضلع ہے جہاں آر ٹی اے کرایہ نامہ تعین نہیں کرتا بلکہ بس اڈے کا منشی کرایہ نامہ تعین کرتا ہے دینہ تا جہلم کا فاصلہ17 کلومیٹر ہے دینہ تا منارا کا فاصلہ ساڈھے پانچ کلومیٹر ہے 35 روپے فی لیٹر کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز پرانا کرایہ وصول کرتے ہیں حالانکہ جہلم تا دینہ کا کرایہ زیادہ سے زیادہ 60 روپے ہونا چاہیے دینہ تا منارا کا کرایہ 40 روپے ہونا چاہیے ایسا کون کروائے گا آر ٹی اے جہلم نے آج تک کرایہ نامہ چیک کرنے کی زحمت تک نہیں کی ڈپٹی کمشنر جہلم کے نوٹس میں بھی بار بار لایا گیا لیکن کوئی عمل درآمد نہ ہوا آر ٹی اے جہلم کو ٹرانسپورٹرز کے مفاد عزیز ہیں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ان حالات میں عوام کی اکثریت نے وزیراعلی پنجاب سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہلم کی طرف توجہ مبذول فرمائیں تاکہ غریب عوام بھی سوکھ کا سانس لیں۔
0