پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادن خان سیاسی اور انتظامی طور پر لاوارث ہو گئی جس کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت سامنے اگیا پنڈ دادن خان کے معروف قصبہ کندوال میں گز شتہ کئی ماہ سے پینے کے پانی کی شدید قلت پائی جاتی ہے جس پر خواتین و حضرات تنگ ا کر احتجاجا سڑکوں پر نکل ائے خواتین نے خالی گھڑے روڈ پر رکھ کر اور مردوں نے ٹائر جلا کر للہ انٹرچینج خوشاب روڈ بلاک کر دی جس کی وجہ سے لاہور اسلام اباد سیالکوٹ جہلم جانے والی ہر قسم کی ٹریفک بلاک ہو گئی عوام کا مطالبہ تھا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنڈ دادن خان کند وال کے عوام کو پینے کا پانی مہیا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے سوا ماہ تک محلوں میں پانی کی باری نہیں اتی بااثر افراد نے مین لائن پر کنکشن لگا رکھے ہیں اہلیان کندوال احتجاج ریکارڈ کروانے سڑکوں پر نکلے لیکن ان کی خبر گیری کے لیے نہ تو کوئی انتظامیہ کا بندہ موقع پر پہنچا اور نہ ہی کسی بھی جماعت کا کوئی سیاسی لیڈر عوام کے انسو پونچھنے ایا حلقہ کے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف ، ڈی سی جہلم صاحبہ اور ایکسین پبلک ہیلتھ کندوال گاؤں سے 130 کلومیٹر دور جہلم شہر میں بستے ہیں ، اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ڈی او محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنڈ دادن خان میں 40 کلومیٹر کے فاصلہ پر ہیں جبکہ حلقہ کے ایم پی اے برگیڈیر مشتاق احمد للہ کا تعلق ہی اپوزیشن سے ہے جبکہ دیگر سفید پوش اور چمچہ گیر چھوٹے سیاست دانوں کو عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی ہی نہیں اور نہ ہی ان میں اخلاقی جرات ہے کہ وہ انتظامیہ یا سیاسی لیڈروں سے کام لے سکیں اسی طرح یونین کونسل کندوال کے گاؤں کہانہ میں بھی پینے کے پانی کی شدید قلت پائی جاتی ہے اس کے علاوہ ٹوبھہ ، سروبہ اور بھیلووال میں بھی پانی کی قلت ہے دریں اثناء ایس ایچ او تھانہ للہ راجہ عثمان تصدق جنجوعہ موقع پر پہنچ گئے اور عوام کو روڈ کھولنے کو کہا جس پر عوام پر امن طور پر منتشر ہو گئے
0