0

میاں نواز شریف کا پارٹی صدر بننا خوش آئین ہے،میاں خاور خورشید

جہلم (جرار حسین میر سے)میاں نواز شریف کا پارٹی صدر بننا خوش آئین ہے.مریم نوازشرہف پنجاب کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں سیاسی و سماجی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن میاں خاور خورشید
مقامی سیاست میں میرے خاندان کا بہت بڑا کردار ہے اپنی یونین کونسل گڑھ محل میں اپنی مقامی سیاسی قائدین سے بے شمار ترقیاتی کام کروائے بالخصوص پیر شاہ وسن کا نالہ جو کہ بارش میں ہمارے علاقے کی عوام کے لیے بڑی مشکلات کا سبب ہوتا تھا مقامی ایم پی اے مہر محمد فیاض کے تعاون سے وہ مسئلہ بھی حل ہوا چوہدری ندیم خادم بھی ہمارے علاقے کے محسن ہیں انہوں نے بھی روڈ اور سکول دیے چوہدری فرخ الطاف صاحب کے دور میں بھی ہمارے علاقے میں کام ہوئے ہمارے یونین کونسل کے تقریبا ہر گاؤں میں پرائمری سکول موجود ہے میری شدید خواہش ہے کہ میرے یونین کونسل میں لڑکیوں کے مڈل اور ہائی سکول موجود ہوں اس لیے موجود مقامی قیادت بلال اظہر کیانی سے میری گزارش ہے کہ اس طرف توجہ دیں محکمہ ہیلتھ کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمارے بی ایچ یو سے گزشتہ روز ڈاکٹر کو اٹھا کر دینہ ار ایچ سی ٹرانسفر کر دیا گیا اس کے متبادل وہاں بی ایچ یو میں گزشتہ 20 روز سے کوئی ڈاکٹر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقے کی عوام رل گئی ہے ار ایچ سی دینہ کو اگر ڈاکٹرز کی ضرورت ہے تو وہ مختلف بی ایچ یو سے ٹرانسفر کرنے کی بجائے نئے ڈاکٹر تعینات کیے جائیں اب گزشتہ روز جو چار ڈاکٹر نے تعینات کیے گئے ہیں وہ بھی مختلف بی ایچ یو کو خالی کر کے کرائے گئے ہیں اس امر سے محکمہ صحت میں کوئی اچھی تبدیلی نظر نہیں ائی میاں خاور خورشید نے تحصیل پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پارٹی کا ادنی کارکن ہوں مجھے اگر موقع ملا تو عوام کی بھرپور خدمت کروں گا اگر پارٹی نے ٹکٹ کسی اور کو دیا تو میں اپنے ٹکٹ ہولڈر بائی کی پوری امداد کروں گا اور یہ میرے خاندانی روایت کا حصہ ہے میرے دادا میاں نیک عالم میرے چچا میاں فیاض محمود میرے والد میاں خورشید عالم نے بھی اپنی سیاست میں عزت کی زندگی گزاری ہے انہوں نے مزید اپنی قیادت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا صوبہ پنجاب کی ترقی کے لئے انتھک محنت،لگن اور جانفشانی سے کام کرنا ان کو وراثت میں ملا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ ان کی شاندار کاردگی کی مثالیں مخالفین بھی دینے پر مجبور ہیں بلا شبہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اتنے کم عرصہ میں پنجاب کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے اور پنجاب ایک ترقی یافتہ اور خوشحال صوبہ نظر آتا ہے مریم نواز شریف کی مثالی کار کردگی دوسرے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے لئے قابل تقلید ہے مریم نواز شریف جیسے انتھک اور محنتی لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔