پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)موبائل چور خبردار ہوشیار ، قانون کا شکنجہ تیار ،اب کوئی بھی موبائل چور قانون کے شکنجے سے بچ نہیں۔سکے گا جدید ترین ٹیکنالوجی موبائل چوروں کے لیے مصیبت بن گئی موبائل گم یا چوری ہونے کی صورت میں گھبرائیے مت فوری طور پر اپنے موبائل گم چوری.یا چھینے جانے کی صورت میں مقامی پولیس اسٹیشن میں رپٹ یا. ایف ائی ار درج کرائیں اور موبائل کا ڈبہ سنبھال کر رکھ لیں ائی ٹی برانچ ڈی پی او افس خود اپ سے رابطہ قائم کر لے گا اس سلسلے میں ڈی پی او چکوال کیپٹن (ر )واحد محمودنے تحصیل۔پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان کے چیئرمین حکیم سید اختر علی شاہ بخاری سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ائی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ار پی او راولپنڈی سرفراز احمد کے خصوصی احکامات کی روشنی میں چکوال پولیس نے جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے انتہائی قیمتی 39 موبائل جن کی مالیت تقریبا 15 لاکھ سے زائد بنتی ہے جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے برامد کیے اور ریکوری کے بعد باقاعدہ تصدیق کے بعد اصل مالکان تک پہنچائے جدید ترین ٹیکنالوجی کے باعث اب مجرموں کے خلاف گھیرا ڈالنا انتہائی اسان ہو گیا ہے
0