دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسوں کے خلاف دینہ میں احتجاج کیا جس میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے علاؤہ دینہ کے شہریوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی امیرجماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت حوش کے ناخن لے اور جلد از جلد اس ظلم کو بند کرے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ان پر یہ ناجائز ٹیکسوں کو فلفور ختم کر کے ریلیف مہیا کیا جائے ورنہ جماعت اسلامی کی یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک یہ حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے گی۔احتجاج میں شہریوں نے بجلی بلوں میں ٹیکسوں کے خاتمہ کے لیے بڑے بڑے بینرز اٹھا رکھے تھے اور خوب نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر پہلے ہی ٹیکسوں کا بہت بوجھ ہے ہر چیز پر ٹیکس ادا کر رہے ہیں ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کو ختم کیا جائے تاکہ باآسانی زندگی بسر کر سکیں۔
0