0

بھیرہ شریف پتن پر کھڑی کشتی میں لوڈ تین موٹر سائیکل اور ایک لوڈر رکشہ دریائے جہلم میں ڈوب گئے

پنڈدادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) پنڈ دادن خان کے علاقہ احمداباد بھیرہ شریف پتن پر کھڑی کشتی میں لوڈ تین موٹر سائیکل اور ایک لوڈر رکشہ جس پر گنے کا رس نکالنے والی مشین نصب تھی وہ کشتی کے ہچکولے کھانے کے باعث دریائے جہلم میں گر گئے عوام نے تینوں موٹرسائیکل اپنی مدد اپ کے تحت نکال لیے لیکن لوڈر رکشہ 16 گھنٹے گزرنے کے بعد ٹریکٹر کی مدد سے نکالا گیا حادثہ تیز اندھی ,جھکڑ اور بارش انے کی وجہ سے پیش ایا کشتی میں سوار ہونے والے لوگوں نے دریائے جہلم کے کنارے بنی ہوئی ایک جھونپڑی میں پناہ لے کر جان بچائی اگر موٹر وے ایم ٹو پر دریائے جہلم کے اوپر پیدل چلنے والوں اور موٹر سائیکل، رکشہ وغیرہ کے لیے راستہ دیا جائے تو ایسے حادثات سے بچا جا سکتا ہے دریائے جہلم میں چلنے والی کشتی رانی میں حفاظتی جیکٹس کا استعمال نہیں کیا جا رہا