0

عیدالاضحی پر اے سی دینہ بلدیہ دینہ کے صفائی ستھرائی کے انتظامات مثالی تھے عوامی حلقے

دینہ کی تاریخ میں ایسے انتظامات پہلے نہ دیکھنے کو ملے اس دفعہ بلدیہ افسران و ملازمین داد کے مستحق ہیں

کاروباری سیاسی وسماجی حلقوں کی جانب سے زبردست خراج تحسین
دینہ (جرار حسین میر سے ) عیدالاضحی کے ایام میں شہری و دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی مثالی بنانے پر بلدیہ افسران و ملازمین کی کاوشوں کو سراہا اے سی دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تحصیل دینہ میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا گیا میونسپل کمیٹی کا عملہ کوڑا کرکٹ اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے ہمہ وقت متحرک رہا، گلی محلوں، پارکس، عید گاہوں، سیوریج کی صفائی یقینی بنائی گئی عیدگاہوں، مساجد کے باہر پانی کا چھڑکاؤبھی کیا گیا تاکہ عید کی نماز ادا کرنے کیلئے آنے والی عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو دینہ کی سیاسی سماجی کاروباری شخصات صدر انجمن تاجران چوہدری محبوب جنرل سیکرٹری انجمن تاجران صدر سبزی منڈی میاں ہارون صدر بیکرز یونین ادریز اختر راجہ جواد صدر ایل پی جی سلنڈر گیس ایسوسییشن راجہ لیاقت علی صدر پراپرٹی ڈیلر ایسوسییشن اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بلدیہ دینہ کی کاوشوں کو سراہا سب سے اہم عید سے ایک دن پہلے دینہ چوک میں بلدیہ کہ انجینیئر عامر کی جانب سے ہر قربانی کرنے والے افراد کے لیے لاشوں کو صاف ستھرے انداز میں ٹھکانے لگانے کے لیے سرکاری شاپنگ بیگ دیے گئے جس کی وجہ سے پوری تحصیل پورا شہر گندگی سے محفوظ رہا اس بات کو شہریوں نے بہت پسند کیا