0

کوٹلہ سیداں کے قریب عید الاضحی کے دن دریا ئے جہلم سے ایک نامعلوم شخص کے لاش برآمد

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) پنڈ دادن خان کے تھانہ للہ کے علاقہ کوٹلہ سیداں کے قریب عید الاضحی کے دن دریا ئے جہلم سے ایک نامعلوم شخص کے لاش ملی ہے جسے عوام نے تھانہ للہ پولیس کی موجودگی میں اپنی مدد اپ کے تحت باہر نکالا ایمبو لینس کی عدم دستیابی کے باعث لاش کو رکشہ میں لوڈ کر کے ٹوبھہ چوک میں پہنچایا گیا جہاں پر لاش دو گھنٹے بے یارو مددگار پڑی رہی بعد ازاں پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوبھہ کی ا یمبولنس نے لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان پہنچایا تاھم اوصاف کے رابطہ پر ریسکیو 1122 پنڈدادن خان نے بھی ایمبولنس بھیجنے کا کہا لیکن پرائیویٹ ایمبولنس پہلے موقع پر پہنچ گئے نامعلوم شخص کے پوسٹ مارٹم میں بتایا گیا کہ اس شخص کو گولی مار کر دریائے جہلم میں بہا یا گیا ھے تا ہم بلدیہ پنڈدادن خان نے لاش کو بطور امانت پنڈ دادن خان کے قبرستان میں دفن کر دیا ہے لاش مسلسل پانی میں رہنے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہو چکی تھی