دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ میں مچھروں کی بھرمار ہے جس سے بچے بڑے سب ہی بیمار ہو رہے ہیں انتظامیہ نے کبھی سپرے کرنے کی زحمت تک نہیں کی ڈپٹی کمشنر جہلم اور ضلعی انتظامیہ ڈینگی ڈے پر بڑے بڑے بینر اٹھا کر واک کر کے فوٹو سیشن کروانے کے بجائے عوام کے لیے کوئی عملی اقدامات کریں تاکہ مچھروں سے بچا جاسکے شہریوں کا وزیراعلی پنجاب سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق دینہ میں مچھروں، مکھیوں اور زیریلے کیڑے مکوڑوں کی بھر مار ہے آج تک انتظامیہ کی طرف سے سپرے بھی نہیں کیا گیا جبکہ ڈینگی ڈے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ بڑے بڑے بینر اٹھا کر واک کرتے ہوئے نظر آئے اس موقع پر شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے دینہ میں مچھروں سے سخت پریشان ہیں اور بچے بڑے سب ہی مچھروں کی وجہ سے بیمار ہو رہے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی ڈے پر بینر اٹھا کر واک کر کے فوٹو سیشن کروانے کے بجائے کوئی عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کی ذندگیاں ڈینگی مچھروں سے محفوظ رہ سکیں۔
0