0

دینہ جی ٹی روڈ پر لاکھوں روپے کے پودے فوٹو سیشن کے بعد انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے تباہ ہو گیے

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ جی ٹی روڈ پر لاکھوں روپے کے پودے فوٹو سیشن کے بعد انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے تباہ ہو گیے شہریوں کی اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق دینہ جی ٹی روڈ پر حکومت پنجاب بالخصوص سابق ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایات کی روشنی میں گرین بیلٹ کا انتظام کیا گیا گورنمنٹ کے خزانے سے لاکھوں روپے خرچ کر کے معیاری گھاس مختلف اقسام کے پھولوں کے پودے لگائے گئے اس سلسلے میں شہر دینہ کے مخییر حضرات نے بھی دل کھول کر عطیات دیے مقام افسوس ہے کہ پانی نا دینے کی وجہ سے تمام اقسام کے پودے گھاس اور پھولوں کے پودے نا صرف مرجھا گئے ہیں بلکہ ختم ہوگئے ہیں اب ویرانی کا منظر دیکھائی دیتا ہے اس کی صرف ایک ہی معقول وجہ ہے کہ حسب ضرورت روزانہ کی بنیادوں پر پانی نہیں دیا گیا تمام اہلکاران اور آفیسران جو اس غلطی کے مرتکب ہوئے ہیں ان کو جرمانہ کیا جائے تنخواہ کام کی ملتی ہے جب کام ہی نہیں کیا گیا تو یہ تنخواہ کے کیسے حقدار ہو سکتے ہیں جی ٹی روڈ دینہ کے دونوں جانب جو سروس روڈ وجود رکھتی ہے وہاں تجاوزات کی بھرمار ہے صفائی نام کی کوئی چیز نہیں ہے سماجی زعماء دینہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے ہمدردانہ اپیل کی ہے کہ بلدیہ دینہ کے ایسے اہلکاران اور آفیسران جنہوں نے کام نا کرنے کی قسم اٹھا رکھی ہے ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے جی ٹی روڈ دینہ کے دونوں جانب جب کوئی شہری اپنے گھر کی کنسٹرکشن کرتا ہے تو کنسٹرکشن مٹیریل ہفتوں تک پڑا رہتا ہے جس سے نا صرف گزرنے والوں کو تکلیف ہوتی ہے بلکہ وہی سامان آلودگی کا سبب بھی بنتا ہے مہذب معاشروں میں بلدیہ کبھی بھی اس طرح کی کھلے عام اجازت نہیں دے جاسکتی۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔