0

دینہ منشیات فروشوں کی اے این ایف کے اہلکاروں پر فائرنگ، دو اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے


دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ جی ٹی روڈ ڈومیلی موڑ کے قریب منشیات فروشوں کی اے این ایف کے اہلکاروں پر فائرنگ، دو اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ ترک ٹول پلازہ کے قریب اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ناکہ لگا رکھا تھا کہ اے این ایف اہلکاروں نے ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو منشیات اسمگلروں نے گاڑی بھکا دی۔ڈومیلی موڑ کے قریب ملزمان نے گاڑی روک کر تعاقب میں آنے والی اے این ایف کی گاڑی پر فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجہ میں ہیڈکانسٹیبل گلزار، ہیڈکانسٹیبل ذیشان اور مظہر موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ملزمان فائرنگ کے بعد قریبی جنگل میں پیدل فرار ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ریسکیو 1122 نے تین افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کردیا۔