0

دریائے جہلم میں منگلا ڈیم سے روزانہ کی بنیاد پر پانی کے اخراج سے دریا جہلم میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دریائے جہلم میں منگلا ڈیم سے روزانہ کی بنیاد پر پانی کے اخراج سے دریا جہلم میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔منگلا ڈیم سے روزانہ شام چھ بجے سے صبح چھ بجے تک دریائے جہلم میں پانی کے اخراج کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر جہلم محمد مبین احسن کا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینیئر سعید احمد کے ہمراہ سٹی پروٹیکشن بند اور دریا کے ملحقہ علاقوں پکھوال، وچلا بیلا اور ملحقہ علاقوں کا دورہ۔
دریا کے ملحقہ علاقوں میں رہنے والے افراد کو دریا جہلم میں پانی کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا دریا کے ملحقہ مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جہلم نے لوگوں کی حفاظت کے لیے احکامات دیے دریا میں موجود سٹون کرشنگ پلانٹس پر موجود لوگوں کو شام پانچ بجے کے بعد دریا میں جانے سے منع کر دیا گیامزید لوگوں کے دریا میں جانے، نہانے اور مال مویشی لے جانے پر پابندی ہے.