0

جماعت اسلامی دینہ کا اجتماع عام مرکزی دفتر جامع مسجد تفہیم القرآن میں منعقد کیا گیا


دینہ(سہیل انجم قریشی سے)جماعت اسلامی دینہ کا اجتماع عام مرکزی دفتر جامع مسجد تفہیم القرآن میں منعقد کیا گیا جس کا عنوان فلسفہ حج اور قربانی تھا،جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس میں خصوصی شرکت مولانا اصغر توحیدی خطیب جامع مسجد شفیق کھاریاں نے کی اپنے خطاب میں مولانا صاحب نے حج اور قربانی کے حقیقی معنی اور فلسفے سے عوام کو آگاہ کیا۔اس موقع پر امیر ضلع ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے بھی حالات حاضرہ اور ہماری زمہ داریاں کے موضوع پر گفتگو کی۔