0

مجھے اپنے فرائض منصبی سے آگاہی ہے,اسسٹنٹ کمشنر دینہ

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)مجھے اپنے فرائض منصبی سے آگاہی ہے ہر ممکن طریقے سے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کروں گی سعدیہ ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر دینہ۔ تفصیلات کے مطابق صحافیوں کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے ملاقات کی اور شہر کے مسائل کو زیر بحث لایا گیااسسٹنٹ کمشنر دینہ نے تمام سوالات سننے کے بعد کہا کہ ریٹ لسٹ کا تعین کرنا اور فراہم کرنا جہلم اور میرے دفتر کی ذمہ داری ہے آگر کوئی فرد ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت نہیں کرتا تو اب اس کے خلاف ہر حالت میں کاروائی ہوگی انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ گلشن نورین چیف آفیسر بلدیہ دینہ کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ ان لوگوں کو چیک کریں جو سبزی اور فروٹ تو فروخت کر رہے ہیں لیکن ان کے پاس ریٹ لسٹ نہیں ہے اس حوالے سے سبزی منڈی دینہ منگلا روڈ ریلوے روڈ کو چیک کیا جائے گا قصائیوں کی من مانی کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ قوانین کے تحت قصائی بڑا گوشت 700 روپے چھوٹا گوشت 1400 میں فروخت کرنے کا پابند ہے ایسے قصائی جو رولز کی خلاف ورزی کرتے ہیں ان کے خلاف نا صرف ایف آئی آر درج ہوگی بلکہ ان کو بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا ان کا کہنا تھا کہ مقام افسوس ہے کہ میری واضح ہدایات کے باوجود مسافر بسوں سے اڈہ فیس قوانین کے تحت حاصل نہیں کی جاتی وہاں پر زیادتی ہو رہی ہے یقیناً اس معاملے میں کچھ اہلکاران کی وابستگی متعلقہ ٹھیکدار سے ہے لہذا ان کے خلاف میں اب کاروائی کروں گی ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق اپنے فرائض منصبی سر انجام دینے ہیں میرے نزدیک کسی کی خوشی یا نا خوشی کوئی اہمیت نہیں رکھتی شہریوں کی داد رسی کے لیے میرا دفتر 24 گھنٹے کھلا ہے۔