دینہ(سہیل انجم قریشی سے) 7 جون کو دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے اہلکار عظیم ولد محمد نعیم کی تلاش کے لیے آپریشن تیسرے دن بھی جاری رہا۔ اس سرچ آپریشن میں ریسکیو 1122 جہلم اور پاک فوج کے غوطہ خوروں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ریسکیو 1122 راولپنڈی کی ٹیم نے سونار آلات کے ہمراہ تلاش کے آپریشن میں حصہ لیا۔ تاحال کشتی کے ذریعے آ پریشن کو سنگوئ اور چوٹالہ تک پھیلا دیا گیا ہے یاد رہے دریائے جہلم، ڈیموں اور ندی نالوں میں نہانے پر ڈپٹی کمشنر جہلم کے احکامات کے مطابق مکمل پابندی ہے۔
0