0

دینہ میں گیس سلنڈر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ میں گیس سلنڈر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا کچھ روز قبل 2200روپے میں فروخت ہونے والا گیس سلنڈر اب 2770 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں گیس سلنڈر کی قیمت کم ہو کر 2200 روپے کر دی گئی تھی لیکن پھر سے گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور گیس سلنڈر 2770 روپے میں فروخت ہو رہا ہے شہریوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ عوام کے ساتھ ایسا مذاق بند کرے اور گیس سلنڈروں کی قیمتوں کو کم کر کے واپس پرانی قیمتوں پر لایا جائے۔