0

تمام شہری ہمہ وقت ائیسکو کی خدمات حاصل کرنے کا استحقاق رکھتے ہیں

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)تمام شہری ہمہ وقت ائیسکو کی خدمات حاصل کرنے کا استحقاق رکھتے ہیں ایس ای ائیسکو سرکل جہلم۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سینئر صحافیوں کا وفد ایس ای ائیسکو سرکل جہلم سے ملا اور اجتماعی مسائل اور پریشانیوں کا اظہار کیا ایس ای ائیسکو سرکل جہلم نے کہا کہ شہر دینہ میں صرف ایک سب ڈویژن ہوا کرتا تھا اب شہر دینہ میں تین سب ڈویژن فنکشن کر رہے ہیں ملازمین کی اب بھی وہی تعداد ہے جو ایک سب ڈویژن میں ہوا کرتی تھی من پاور کی کمی کی وجہ سے ائیسکو ملازمین بروقت داد رسی کرنے سے قاصر ہوتے ہیں بلاشبہ شہریوں کو حق حاصل ہے کہ ان کی داد رسی فوری کی جائے ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس حوالے سے بلال اظہر کیانی ایم این اے اور چوہدری فرخ الطاف ایم این اے سے متعدد بار ملاقات کی ہے اور ان کی توجہ اس طرف مبذول کروائی ہے کہ جب تک نئے لوگوں کی تقرری نہیں ہوگی اس وقت تک بروقت شہریوں کی داد رسی کرنا موجودہ ملازمین کے بس کا روگ نہیں ہے ہم نے حاصل شدہ وسائل میں رہ کر ہی کام کرنا ہوتا ہے انہوں نے خصوصی طور پر ڈھوک کھوکھراں ( دینہ) کا ذکر کیا ان کا کہنا تھا کہ 270 وولٹیج سے جن لوگوں کا مالی نقصان ہوا ہے مجھے اس پر افسوس ہے اس قسم کی مستقبل میں کوتائی برادشت نہیں ہوگی بہرحال بحیثیت ایس ای ائیسکو سرکل جہلم میں اس کی مکمل طور پر چھان بین کروں گا تاکہ ایسے واقعات دوبارہ نا ہوں انہوں نے میڈیا نمائندگان کے آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ ائیسکو جہلم اور میڈیا کے درمیان مستقبل میں بھی روابط قائم رہیں گے۔