*پاکستان تحریک انصاف کےحکمرانوں نے عوام کو سبز باغ دکھائے تھے جھوٹ بولا تھا ملک کو مایوسیوں کی طرف دھکیلا تھا*.*سابق چیئرمین یو سی لدھڑ راجہ افرا سیاب خان*
*اب قائدین مسلم لیگ ن نے ذمہ داری اپنے کندھوں پر اٹھالی ہے اور وہ اسے بخوبی پورا کر رہے ہیں*.*سابق چیئرمین یو سی لدھڑ راجہ افرا سیاب خان*
جہلم (جرار حسین میر وید کمیرہ مین ناصر حفیظ )پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے.*سابق چیئرمین یو سی لدھڑ راجہ افرا سیاب خان*
پاکستان تحریک انصاف کےحکمرانوں نے عوام کو سبز باغ دکھائے تھے جھوٹ بولا تھا ملک کو مایوسیوں کی طرف دھکیلا تھااب قائدین مسلم لیگ ن نے ذمہ داری اپنے کندھوں پر اٹھالی ہے اور وہ اسے بخوبی پورا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق یو سی چیئرمین راجہ افراسیاب خان نے تحصیل پریس کلب دینہ میں میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید بتایا کہ اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں واضح طور پر کمی آ گئی ہے اس کے علاوہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی واضح کمی کی گی ہے آنے والا وقت انشاء اللہ پاکستان کے لیے بہتر سے بہترین ہو گا ملکی زر مبادلہ کے زرخائر بڑھ رہے ہیں ہر طرف ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے ہمارے ایم این اے بلال اظہر کیانی دن رات محنت کر کے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے ب شمار ترقیاتی کام کروا رہے ہیں ان کے والد جنرل اظہر کیانی ریٹائرڈ بھی ہمارے جہلم کے تمام ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کوشاں ہیں بلکہ پورے پنجاب کے ہسپتالوں کو وہ اپگریڈ کرنا چاہتے ہیں عرصہ دراز سے وہ میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ہیں وہ ایک بہترین طریقے سے ہمارے پنجاب کو صحت کی سہولت فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ میرے قائد میاں محمد نواز شریف نے اس ملک کو ایٹمی پاور بنایا سی پیک دیا موٹروے دی مزید اس ملک کو دیوالیہ ہوتا ہوا دیکھ کر وہ رہ نہیں سکے انہوں نے تمام مخالفین سے مساق جمہوریت طے کر کے صرف ملک کو بچانے کی سوچا میرا قائد عظیم ہے ہم اپ کے اپنے قائد کے ہمیشہ ہراول دستہ بنیں گے اور ملک اور علاقے کی ترقی کے لیے کوشاں رہیں گے ہم نے اپنے اقتدار میں یونین کونسل لدھڑ میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے عوام نے اگر مزید موقع دیا تو مزید علاقے کی خدمت کریں گے