دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق چیئر مین بلدیہ دینہ میاں محمد عاشق کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت بعدا زاں سینکڑوں سو گواروں کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، میاں محمد عاشق انتہائی ملنسار اور اچھی شخصیت کے مالک تھے ان کی وفات سے مسلم لیگ (ن) ایک اچھے لیڈر سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق چیئر مین بلدیہ دینہ میاں محمد عاشق کینسر کی بیماری سے لڑتے لڑتے اپنی جان کی بازی ہار گئے، ان کی نماز جنازہ صبح 10بجے مفتیاں دینہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سابق ایم این ایز، سابق ایم پی اے، سابق چیئر مین بلدیہ دینہ، سابق یونین کونسلز کے چیئر مین، سابق کونسلرز سمیت علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات کی ہزاروں افراد نے شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد میاں محمد عاشق کو سینکڑوں سو گواروں کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مفتیاں کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، میاں محمد عاشق دینہ کی معروف شخصیت میاں وارث کے صاحبزادے تھے اور میاں عارف اور میاں طارق کے چھوٹے بھائی جبکہ میاں علی، میاں عمر، میاں عثمان کے والد محترم تھے مرحوم میاں محمد عاشق سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کے قریبی ساتھی بھی تھے اور مشکل دور میں مسلم لیگ (ن) کے شانہ بشانہ رہے اور حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور خود انتہائی ملنسار اور اچھی شخصیت کے مالک تھے۔
0