0

انگلینڈ کے شہر سلو سے پاکستانی نژاد کونسلر چوہدری مبشر احمد بلا مقابلہ چیئر مین ویکسم پیرش کونسل منتخب ہو گئے

دینہ (رضوان سیٹھی سے) انگلینڈ کے شہر سلو سے پاکستانی نژاد کونسلر چوہدری مبشر احمد بلا مقابلہ چیئر مین ویکسم پیرش کونسل منتخب ہو گئے، منتخب ہونے والے چیئر مین چوہدری مبشر احمد کا تعلق دینہ کے نواحی علاقہ پرانہ مہتہ سے اور چوہدری مشتاق احمد کے فرزند ہیں چوہدری مبشر احمد چیئر مین منتخب ہونے پر پرانہ مہتہ لوسر میں کی عوام میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی، اس موقع پر چیئر مین ویکسم پیرش چوہدری مبشر احمد نے کہا کہ یہ سب میرے والدین کی دعاؤں اور میرے حلقے میں کمیونٹی نے مجھ پر اعتماد کیا ہے انشاء اللہ یہاں کے مسائل کو بہت اچھے طریقے سے حل کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انگلینڈ کے شہر سلو سے پاکستانی نژاد کونسلر چوہدری مبشر احمد بلا مقابلہ چیئر مین ویکسم پیرش کونسل منتخب ہو گئے تمام کونسلرز نے ان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ان کے مقابلے میں کوئی امیدوار کھڑا نہ کیا، چوہدری مبشر احمد چیئر مین منتخب ہوتے ہی پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، منتخب ہونے کے بعد چیئر مین ویکسم پیرش چوہدری مبشر احمد نے کہا کہ بہت جلد میٹنگ بلوا کر درپیش مسائل کو حل کریں گے جس میں تمام کونسلر حضرات شرکت کریں گے، منتخب ہونے والے چیئر مین چوہدری مبشر احمد کا تعلق دینہ کے نواحی علاقہ پرانہ مہتہ سے ہے اور چوہدری مشتاق احمد کے فرزند ہیں ان کے منتخب ہونے کے بعد انگلینڈ سمیت دینہ میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی۔