0

دینہ جی ٹی روڈ پر تیز رفتار مزدہ گاڑی نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل ڈالا

دینہ ( سہیل انجم قریشی +رضوان سیٹھی سے) دینہ جی ٹی روڈ پر تیز رفتار مزدہ گاڑی نے موٹرسائیکل سوار 28سالہ نوجوان کو کچل ڈالا، جس سے نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جاں بحق ہونے والا نوجوان محمد رئیس دینہ کے معروف صحافی نثار احمد مغل اور افتخار احمد مغل کا بھانجا تھا، پولیس سٹی چوکی دینہ نے ڈرائیور کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا اور کاروائی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق دینہ جی ٹی روڈ پکھی والی دربار کے سامنے تیز رفتار مزدہ گاڑی نے موٹرسائیکل سوار 28سالہ نوجوان محمد رئیس ولد محمد رفیق سکنہ محلہ معصوم شاہ دینہ کو کچل ڈالا، حادثہ اتنا شدید تھا کہ نوجوان کو شدید چوٹیں لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والا نوجوان محمد رئیس دینہ کے معروف صحافی نثار احمد مغل اور افتخار احمد مغل کا بھانجا تھا، اطلاع ملتے ہی پولیس سٹی چوکی دینہ بھی موقع پر پہنچ گئی اور مزدہ ڈرائیور کو گاڑی سمیت گرفتار کر کے کاروائی شروع کر دی۔