دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ فوڈ اتھاڑتی اور انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ ناقص آٹا، دودھ، کوکنگ آئل گھی، سمیت کھانے پینے کی اشیاء فروخت ہونے لگیں ہیں حکومت وقت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کر دی ملکی اور غیر ملکی حالات کے پیش نظر اٹے، گیس سلنڈر کی قیمت میں بھی بڑی کمی کی گئی مقام افسوس ہے کہ حکومت کا مہیا کردہ ریلیف عوام تک نہیں پہنچ سکا۔ تفصیلات کے مطابق روز مرہ اشیاء کی کوئی بھی چیز لے لیں کسی ایک چیز میں بھی ریٹ کی کمی واقع نہیں ہوئی تمام اقسام کی سبزیاں کھلے عام مہنگی فروخت کی جارہی ہیں فروٹ کا ذکر کرنا عبث ہے ایک غریب آدمی کی دسترس ہی نہیں کہ وہ کوئی فروٹ خرید سکے آٹے کا ریٹ آگر گر گیا ہے وہ بھی ملزمالکان اور فوڈ اتھاڑتی کی ملی بھگت سے ناقص مل رہا ہے بیکری کے ایٹم میں قیمتوں میں کمی کیوں نہیں ہوئی انڈے سستے ہونے کے بجائے مزید مہنگے ہو گئے ہیں بااثر قصائی آج بھی مہنگا گوشت فروخت کرنے میں مصروف ہیں اس حوالے سے نیشنل بنک منگلا روڈ کے قریب بکرے کا گوشت فروخت کرنے والے قصائی من مانی کرنے میں مصروف ہیں بکرے کا گوشت 1400 روپے دینے کے بجائے 2000/2200 میں فروخت کرتے ہیں ایسی کونسی مجبوری ہے کہ ٹرانسپورٹرز حضرات کو قانون کی گرفت میں نہیں لایا جا سکتا پٹرول سستا ڈیزل سستا مگر پبلک ٹرانسپورٹ کا سفر مہنگا متاثرہ عوام نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے اپیل کی ہے کہ ایک منظم طریقے سے روزانہ کی بنیادوں پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں ان کے خلاف عملی ایکشن لیں ان کے خلاف ناصرف بھاری جرمانہ کیا جائے بلکہ مگر وقت کا تقاضا ہے کہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہونی چاہیے مقام افسوس ہے کہ کرایہ کا تعین کرنے کا مجاز آفیسر آر ٹی اے جہلم ہوتا ہے مگر عملی طور پر اڈے پر بیٹھا ہوا ان پڑھ منشی کرایہ کا تعین کرتا ہے اربابِ اختیار سے اپیل کی جاتی ہے کہ عوام دشمن افراد کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے۔اور فوڈ اتھاڑتی کے آفسران کو بھی جگایا جائے تاکہ کہ عوام ناقص آٹا، گھی، کوکنگ آئل، گوشت، کھا کر بیمار ہونے سے بچ سکیں۔
0