0

جہلم ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے پانچ جون سے پلاسٹک بیگز پر پابندی

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے پانچ جون سے پلاسٹک بیگز پر پابندی، خلاف ورزی پر کاروباری مراکز سیل اور بھاری جرمانے ہوں گے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے نوٹس جاری کر دیا. تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ تحفظ ماحولیات جہلم نے 5 جون سے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی کا حکم جاری کر دیا ہے خلاف ورزی پر کاروباری مراکز کو سیل کرنے کے علاوہ بیس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔