0

جہلم ڈی سی سیدہ رملہ علی کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پی ڈی خان کا دورہ،

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم ڈی سی سیدہ رملہ علی کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پی ڈی خان کا دورہ، طبی سہولیات، ایمرجنسی وارڈ کا جائزہ، مریضوں کی عیادت، تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے ٹی ایچ کیو پی ڈی خان کا دورہ کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر حسان طارق، اے سی پی ڈی خان اسامہ شیرون اور محکمہ صحت کے افسران ان کے ہمراہ تھے ڈی سی جہلم نے ٹی ایچ کیو کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، ایمرجنسی وارڈ میں طبی آلات کو چیک کیا، ہسپتال کی ایمر جنسی کا دورہ کیا، فارمیسی میں دستیاب ادویات کا سٹاک کرتے ہوئے انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے گفتگو کی اور ان سے علاج بارے آگاہی حاصل کی، انہوں نے کہا کہ تحصیل پی ڈی خان کی بڑی آبادی کا انحصار ٹی ایچ کیو پر ہے یہاں تمام جدید طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے اور ان کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کیلئے پنجاب حکومت کیجانب سے انقلابی اقدامات جلد سامنے آئیں گے۔