دینہ (رضوان سیٹھی سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے دینہ میں جاری پروجیکٹ پر غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے اور چائنیز انجینئرز سے ملاقات کرتے ہوئے، سیکیورٹی کو مزید بہتر اور فول پروف بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی، غیر ملکیوں کا تحفظ اور فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی پر جہلم پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ غیر ملکی مہمانوں چائنیز کی سیکیورٹی کو یقینی اور فول پروف بنانے کے لیے سر گرم، گزشتہ روز ڈی پی او جہلم نے علاقہ تھانہ دینہ میں جاری پروجیکٹ پر غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی کو مزید بہتر اور فول پروف بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی، ڈی پی او جہلم نے غیر ملکیوں کی سیکیورٹی پر تعینات سیکیورٹی گارڈز کے اسلحہ اور ویپن ہینڈ لنگ کی مہارت سے متعلق بھی بریفنگ لی اور چائنیز انجینئرز سے ملاقات بھی کی، جس پر بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے پر ڈی پی او جہلم اور پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا بعد ازاں ڈی پی او جہلم نے چائنیز مہمانوں کے ہمراہ الرٹ ڈیوٹی سر انجام دینے والے افسران و جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام سے بھی نوازنے کا اعلان کیا، اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ غیر ملکیوں کا تحفظ اور فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی جہلم پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس میں کوتاہی کی گنجائش ہر گز نہ ہے، جہلم پولیس غیر ملکی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ملکی تشخص کی بہتری کے لیے کوئی دقیقہ فروح گزاشت نہ رکھے گی۔
0