دینہ(سہیل انجم قریشی سے)محکمہ تعلیم کے احکامات کی روشنی میں گورنمنٹ سکول لدھڑ اور گورنمنٹ سکول بڑل میں سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات۔تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولز میں سٹوڈنٹ کونسلز کا قیام محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کا ایک زبردست اقدام ہےان انتخابات کا مقصد طلباء کے اندر قائدانہ صلاحیتوں کا فروغ اور ذمہ داری کا جذبہ پیدا کرنا ہے اس مقصد کے تحت گورنمنٹ لدھڑ سکول میں بھی سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات کا انعقاد کیا گیاان انتخابات کے انعقاد کے لیے ادارے کے سیئنر ٹیچر کو بطور الیکشن کمیشنر متعین کیا گیا جنہوں نے اُمیدواروں کی نامزدگی سے لے کر بیلٹ پیپرز کی چھپائی، انتخابی عملہ کے تقرر اور نتائج کی تیاری کا عمل مکمل شفاف اور منصفانہ طور پر انجام دیا۔ گورنمنٹ لدھڑ سکول میں ملک صفدر ڈی ای او ایلیمینٹری بحیثیت مہمان خصوصی تشریف لائے سٹوڈنٹ انتخابات انتہائی منصفانہ ماحول میں ہوئے ملک صفدر نے منتخب نمائندوں کو مبارکباد پیش کی اور حکومت پنجاب کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کیا۔
0