0

سیدہ رملہ علی ڈپٹی کمشنر جہلم نے مہیا کردہ طبی، تشخیصی اور علاج و معالجہ کی تمام تر سہولیات کا جائزہ لیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)سفرِ تندرست و توانا پنجاب باہمراہِ حکومت پنجاب،
سیدہ رملہ علی ڈپٹی کمشنر جہلم نے ڈاکٹر جواد احمد ڈار ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر، محمد اسلم ڈار فیلڈ آفیسر، رانا جمیل عارف مانیٹرنگ اور جائزا آفیسر کے ہمراہ محلہ چوہدریاں جادہ میں جاری کلینک آن ویل کے سلسلے میں مہیا کردہ طبی، تشخیصی اور علاج و معالجہ کی تمام تر سہولیات کا جائزہ لیا.انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلینک آن ویل پر ایک ڈاکٹر ایک ایل ایچ وی ایک ڈسپنسر ایک ویکسینیٹر اور سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر موجود ہوگا یہ ٹیم موقع پر ہی مریضوں کو چیک کرے گی اور موقع پر ہی ہر قسم کی ادویات مریضوں کو بالکل فری مہیا کی جائیں گی۔