0

دینہ فوڈ اتھارٹی کی نااہلی کی وجہ سے ناقص اشیاء فروخت ہو رہی ہیں

دینہ (سہیل انجم قریشی سے)دینہ فوڈ اتھارٹی کی نااہلی کی وجہ سے ناقص اشیاء فروخت ہو رہی ہیں جن کو کھا کر عوام مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب، ڈپٹی کمشنرجہلم سمیت اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دینہ میں دودھ، دہی،سمیت جگہ جگہ لگے بریانی کے سٹال چھوٹے بڑے ہوٹل اور مختلف چند بیکری مالکان جو کہ بااثر ہیں ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے کھانے پینے والی ضروری گھریلوں اشیاء ناقص فروخت ہورہی ہیں ہوٹلوں پر صفائی ستھرائی کا کوئی انتظام نہ ہے کیمیکل ملاوٹ والا دودھ گلی محلوں میں فروخت ہورہا ہے خود ساختہ مہنگائی کرنے والونکی پشت پناہی کی جارہی ہے محکمہ فوڈ کے چند اہلکاروں کی وجہ سے عوام ملاوٹ شدہ اشیاء کھانے پر مجبور ہیں شہریوں نے وزیراعلی پنجاب، ڈپٹی کمشنر جہلم سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کے ساتھ محکمہ فوڈ والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔