دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ انتظامیہ گوشت کے نرخ ریٹ لسٹ کے مطابق کروانے میں ناکام، انتظامیہ ریٹ لسٹ کا انتظام نا کرے تو یہ عوام پر احسان عظیم ہوگا ریٹ لسٹ پر قیمت 1400 روپے ہے جبکہ بااثر قصائی دو ہزار روپے کلو گوشت فروخت کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بادی النظر میں سول انتظامیہ کی رٹ پر سوالیہ نشان بن گیا ہے ہر فرد کاروباری شخص من مانی کرنے میں مصروف ہے یہی حالت قصائیوں کی ہے حکومت نے بکرے کے گوشت کی قیمت ایک کلو 1400 روپے مقرر کر رکھی ہے مگر عوام دو ہزار روپے خریدنے پر مجبور ہے اور وہ بھی ناقص قصائیوں کا اس قدر بااثر ہونا ماضی میں مثال نہیں دیکھائی دیتی ڈاکٹر حیوانات کی مجبوری سمجھ لیں یا عدم دلچسپی ان ایام میں قصائی ناقص بیمار بکروں کو اقبال ٹاؤن دینہ کے قریب ذبح کرتے ہیں اور لطف کی بات یہ ہے کہ ان ذبح شدہ بکروں پر ڈاکٹروں کی مہر بھی ثابت ہوگی اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ اسی وجہ سے کہا جا رہا ہے کہ اگر انتظامیہ ریٹ لسٹ کا انتظام نا کرے تو عوام کے مفاد میں ہوگا جب عمل درآمد کروانا مقصود نہیں تو حکم جاری کرنے کا کیا مقصد ہے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے لہذا سول انتظامیہ کو اس طرف توجہ دینی چاہیے کہ قصائی ناقص گوشت فروخت کرنے سے اجتناب کریں گوشت میں پانی مکس کرنے سے بھی اجتناب کریں۔
0